15 اگست 2013 - 19:30
بیروت میں ہوئے دھماکے کی ایران کی طرف سے مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کۓ جانے والے دہشتگردانہ اقدام اور بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کۓ جانے والے دہشتگردانہ اقدام اور بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔سید عباس عراقچی نے جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقے میں ہونے والے ہونے بم دھماکے اور دہشتگردانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اس کارروائی میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کی اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی کا  اظہار کیا۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ یقینا لبنان کے عوام خصوصا اسلامی استقامت تینتیس روزہ جنگ کی قابل فخر فتح کی سالگرہ کے موقع پر لبنان کو عدم استحکام کا شکار کرنے اور مختلف گروہوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے پر مبنی صیہونیوں اور ان کے پٹھوؤں کی سازشوں کو ناکام بنادے گي۔ سید عباس عراقچی نے مزید کہا ہے کہ لبنان کے عوام اغیار کو لبنان کے اقتدار اعلی اور قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ واضح رہے کہ کل سہ پہر کے وقت جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقے میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں بیس افراد جاں بحق اور ایک سو بیس سے زیادہ زخمی ہوگۓ تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲